کلرکہار چوک میں درجنوں ریڑھی بانوں کا پولیس کے خلاف پرامن احتجاج
کلرکہار(عثمان اعوان) پولیس تھانہ کلرکہار نے کلرکہار چوک کے ساتھ لگا ریڑھی بازار اکھاڑ دیا اور وہاں لگےدرجنوں ٹھیے زبردستی اٹھوا دیئے جس پر ٹھیہ بانوں نے پر امن احتجاج کیا اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے ٹھیوں کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے، تفصیلات کے مطابق کلرکہار چوک سے چوآسیدن شاہ روڈ کی جانب فوجی فاؤنڈیشن انٹر کالج کی دیوار کے ساتھ تحصیل انتظامیہ نے کافی عرصہ سے ایک ریڑھی بازار قائم کرا رکھا تھا جس میں دو درجن سے زائد سبزی فروٹ کے ٹھیے لگے ہوئے تھے گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد پولیس تھانہ کلرکہار کی بھرپور نفری نے اس کا آپریشن کیا اور زبردستی پورا بازار اکھاڑ دیا، ریڑھی بانوں کو کہا گیا کہ وہ اپنا سامان گھر لے جائیں، پولیس کا موقف تھا کہ فوجی فاؤنڈیشن انٹرکالج انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات پر باقاعدہ درخواست دی ہے، دوسری جانب ٹھیہ بان سراپا احتجاج بن گئے انہوں نے پولیس کے خلاف شدید پرامن احتجاج کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ساجد منیر کلیار سے مطالبہ ہے کہ ہمیں متبادل جگہ فراہم کی جائے، اس طرح زبردستی ٹھیئے اٹھانے سے ہمارے بچے بھوکے مریں گے، ہماری بات نہ سنی گی تو پھر بھی پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم نے انتظامیہ کے کہنے پر بازار لگایا، آج انتظامیہ سے کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہم نے باقاعدہ درخواست بھی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر دی تھی، انہوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہ
ے۔
کوئی تبصرے نہیں