شکست تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے،محمد خان تترال

 

ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) معروف سیاسی رہنما محمد خان تترال نے کہا ہے کہ شکست تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے ۔چھپڑ بازار چکوال مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب اور میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان دورہ چھپڑ بازار کے موقع پر معروف صحافی فہیم اختر بٹ مرحوم کے صاحبزادے نعیم اختر بٹ ،ندیم اختر بٹ اور بھائی بابر بشیر بٹ کی طرف سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں محمد خان تترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال سب لوگ کہتے ہیں کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے جس کی زندہ مثال غازی مرید حسین شہید ہے۔ہم نے ایم ایم عالم شہید کا جہاز جلانے والے اور کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ تھوڑنے والے کا حمایتی سے ان چیزوں کا بدلہ 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر لیں گے۔ہمارے دوست امیدوار قومی اسمبلی ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ حاجی نذیر سلطان نے جو کہا وہ بات سنیں۔تو میں اپنے دوست سے یہ کہوں گا کہ انسان یہ بھول جاتا ہے 2013کے انتخابات میں چکوال کی سرزمین پر عمران خان نے تین مرتبہ کہا تھا کہ شیر پر مہر لگاﺅ شیر پر مہر لگاﺅ شیر پر مہر لگاﺅ ۔چکوال کی عوام غازیوں اور شہیدوں کے خون سے بے وفائی نہیں کرینگے۔چکوال سے شیر کو بھاری اکثریت سے بچائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.