حاجی عبدالرزاق نےتمام برادریوں کے سربراہان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا


چکوال(نامہ نگار)حاجی محمد ادریس،حاجی محمد ذوالفقار آڑھتی کی رہائشگاہ پر ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی حاجی عبدالرزاق کی قیادت میں شرکاءسے ملاقات میں حاجی محمد حنیف آڑھتی،حاجی محمد امیر،حافظ مسعود اقبال،ناصر محمود کونسلر،محمد زین اسحاق،مسلم لیگ ق کے راہنما محمد خان تترال،محبوب حسین موجود تھے۔حاجی محمد حنیف،حاجی ذوالفقار،حاجی محمد ادریس اور حاجی اللہ دتہ ٹھیکیدار اظہر محمود،اے ڈی خان نے متفقہ طور پر حاجی عبدالرزاق کو اپنے برادریوں کے فیصلے کے اختیار دیدیئے۔حاجی حنیف اور حاجی ذوالفقار نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق ہمارے چچا ہے،یہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہم من و عن اس پر عملدرآمد کررینگے۔حاجی اللہ دتہ نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق میرے ماموں ہے اور مجھے بہت بڑی خوشی ہوئی ہے کہ یہ میرے گھر ڈاکٹر قیصر مجید کے ہمراہ تشریف لائیں یہ جو بھی فیصلہ کرینگے ہمیں قبول ہو گا۔ٹھیکیدار اظہر محمود اور حافظ مسعود اقبال نے بھی اپنا فیصلہ حاجی عبدالرزاق کے سپرد کر دیا۔حاجی عبدالرزاق نے ان تمام برادریوں کے سربراہان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر طاہر اقبال اور سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو تترال سے بھرپور طریقے کے ساتھ مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائیں گے اس موقع پر سابق امیدوار برائے کونسلر ذوالفقار بھٹو،حاجی نذیر سلطان،ناصر محمود کونسلر،مسلم لیگ ق کے راہنما محمدخان تترال،اے ڈی خان،محمد زین اور دیگر کی موجودگی میں محمد خان تترال نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق کے اس فیصلے کے بعد آٹھ فروری کو تترال کی عوام جو کہ شہیدوں اور غازیوں کے خون کی حقیقی وارث ہیں وہ اپنے شہداءسے غداری نہیں کرینگے۔آٹھ فروری کو میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان کو تترال سے کامیاب کرائیں گے۔انشاءاللہ آٹھ فروری کو دن جمعرات اور رات شب معراج کی ہوگی اور فتح میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان کی ہوگی۔اس موقع پر حاجی سخی محمد نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق بڑے بھائی ہے انکو ہمارے سے یہ مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی یہ اپنا فیصلہ سنا کر ہمیں بتا دیتے۔اس موقع پر ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے تمام شرکاءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ کبھی تترال کی عوام کو میری طرف سے مایوسی نہیں ہوگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.