چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی الیکشن اپیلٹ ٹریبونل راولپنڈی نے منظور کر لیے

ڈھڈیال(مسرت جعفری) حلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی الیکشن اپیلٹ ٹریبونل راولپنڈی نے منظور کر لیے۔ راولپنڈی سے واپسی پر ڈھڈیال میں گلیکسی پام ریسٹورنٹ پر نوجوان سیاسی رہنما چوہدری وضاحت علی خان کی قیادت میں چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری ارشد علی بیگ، نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ کے علاؤہ پی ٹی آئی کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری ایاز امیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ چھوٹی چھوٹی سازشیں ہوتی رہتی ہیں جس طریقے سے آج ہم سب سرخرو ہوئے ہم سب کا بھرم رکھا گیا۔اللہ تعالیٰ کی ذات انصاف دینے والی ہے۔ انہوں نے تمام کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.