صحت مند طلبا ہی تعلیمی میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں،نواب مجتبیٰ

 

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کامیاب طالبعلم بننے کےلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر توجہ اشد ضروری ہے جسمانی طور پر صحت مند طلبا ہی تعلیمی میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں طلبا کی شخصیت بہتر بنانے اور انھیں پراعتماد بنانے کے لیے فوجی فاﺅنڈہشن سکول ارڑ میں کرکٹ میچ کا اہتمام کیا گیا سکول کی ٹیم عبدالرحمٰن جونیئر کے ساتھ کہون الیون سے مقابلے کے لیے چمکتی دھوپ میں صف آرا ہوئی دونوں ٹیموں نے شاندار مقابلہ کیا کہون الیون کے سرپرست نواب مجتبیٰ اشرف اور فوجی فاﺅنڈیشن سکول ارڑ کی ٹیم کے کوچ کے کامیاب کوچ حوالدار عبدالعزیز فزیکل ٹریننگ انسٹکٹر کی خصوصی توجہ سے بہت منظم مقابلہ ہوا میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا پرنسپل فوجی فاﺅنڈیشن سکول ارڑ نے طلبا کو جسمانی صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ارادہ ظاہر کیاکہ اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی جاری ہوں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.