)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے امیدواروں کا اجلاس
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے امیدواروں کا اجلاس ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چکوال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی میزبانی میں منعقد ہواجس میں امیدوار حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہراقبال ملک،حلقہ این اے 59 سردار غلام عباس اور امیدوار پی پی 21 ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی،سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹرقیصرمجید ملک سمیت سابق چیئرمینز وائس چیئرمینز یونین کونسلز، تنظیمی عہدیداروں اور سرکردہ پارٹی شخصیات نے شرکت کی۔تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چکوال اور تلہ گنگ مسلم لیگ (ن) کا ایک مضبوط قلعہ ہے اور انشاءاللہ ہم ضلع چکوال و تلہ گنگ سے مسلم لیگ (ن) چھ کی چھ نشستیں جیت کر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف،میاں محمد شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تحفہ دینگے۔
کوئی تبصرے نہیں