چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں قاضی ظہور الحسین اظہرسے ملاقات

 

چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)حلقہ این اے 58 میں قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ایاز امیر نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں امیر تحریک خدام اہلسنت والجماعت اور ملک کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت قاضی ظہور الحسین اظہر سے ملاقات کی تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے مرکزی دفتر میں ہونے والی ملاقات میں تحریک کے ترجمان و رہنماء مولانا فاروق حیدری بھی موجود تھے ملاقات میں الیکشن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا قاضی ظہور الحسین نے آمد پر چوہدری ایاز امیر کو خوش آمدید کہا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.