چوہدری اعجاز حسین فرحت الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان




 چکوال (نبیل انور ڈھکو)سابق ایم پی اےاور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اعجازس حسین فرحت نے کہا ہے کہ وہ بطور آزاد امیدوار الیکشن نہیں لڑیں گے اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بھر پور حمایت کریں گے۔ فون پر بات کرتے ہوئے اعجاز حسین فرحت نے کہا کہ حلقہ پی پی 20 پر وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن پارٹی نے ان کی جگہ ناصر بھٹی کو نامزد کیا ہے۔ وہ پارٹی کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے خود الیکشن سے دستبردار ہو رہے ہیں اور پارٹی کے نامزد امیدوروں (ایاز امیر، علی ناصر بھٹی اور راجہ طارق کالس) کی نہ صرف حمایت کا اعلان کرتے ہیں بلکہ ان امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ اعجاز حسین فرحت کا کہنا تھا کہ وہ، ان کے بھائی چوہدری نثار اور ان کا خاندان عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.