کلرکہار:ملک زوہیب نمبردار کی دھواں دھار سیاسی انٹری

 


کلرکہار(عثمان اعوان) آزاد امید برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22 ملک زوہیب محمد خان نمبردار کی بھرپور سیاسی بیٹھک، علاقے کے عمائدین اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں اپنے منشور سے آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق برادیوں کے اکٹھ سے نمبردار ملک مسعود احمد نے دھواں دار خطاب کیا اور کہا کہ کلرکہار کہ عوام کو ہر سیاسی دور میں سوائے خواری کے کچھ نہیں ملا، کلرکہار مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے لہذا ہمیں اپنی نوجوان سیاسی امیدوار کو ضرور موقع دینا چاہیے،اس موقع پر جمال برادی، پنہال برادری، اعوان برادری، شیخ برادری، بھٹی برادری، بوچھال برادری، مجھیال برادری، گجیال برادری، مدھوال برادری، ٹھیکدار برادری، گڈھوک برادری، جھروال برادری کے افراد اور علاقے کے معززین موجود تھے، انہوں نے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک ذوہیب محمد خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.