ہمارا اور آپ کا ووٹ عمران خان کے نظریہ کی امانت ہے،ایازامیر
ڈھڈیال(مسرت جعفری)پی ٹی آئی کی ڈھڈیال میں پیش قدمی سابق امیدوار حلقہ پی پی 20 سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ایاز امیر اور پی پی 20 سے چوہدری علی ناصر بھٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کو مسلم لیگ ن کا قلعہ کہنے والے سنیں 2018 میں بھی پی ٹی آئی چکوال سے جیتی تھی اور انشاللہ اس بار بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔ ہمارے مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ عوام 8 فروری کو ان لٹیروں کے خلاف نکل کر ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں۔ ہمارا اور آپ کا ووٹ عمران خان کے نظریہ کی امانت ہے آپ کا دیا گیا ووٹ فیصلہ کن ہو گا۔ ان شاء اللہ أپ کے ووٹ کی طاقت سے عمران خان ہمارے درمیان ہونگے۔ اس سے قبل جب چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی ہمراہ چوہدری وضاحت علی خان، ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ، ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، محمد حفیظ انجم، چوہدری ارشد علی بیگ، چوہدری سعید ایڈووکیٹ، محمد سعید بھٹی ایڈووکیٹ، ملک نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ محلہ عید گاہ پہنچے تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا انکے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور اوران ہر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ نے تمام احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری علی ناصر بھٹی کے حق میں دستبردار ہونے کا بھی اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ میں ہر برادری سے عوام کی نمائندگی موجود تھی اور لوگوں نے پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں