سنی علماء کونسل ضلع چکوال کی مجلس عاملہ و شوری کا اہم اجلاس
این اے 58 PP20 ...PP21 میں سیاسی مشاورت مکمل
جلد ہی حمایت کا اعلان متوقع
چکوال(میڈیا سیل)سنی علماء کونسل ضلع چکوال کی مجلس عاملہ و شوری کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر قاری اسد عرفان کے منعقد ھوا ۔اجلاس میں مجلس عاملہ و شوری کے اراکین نے ضلع بھر سے شرکت کی۔ طویل مشاورت کے بعد این اے 58 ...PP 20.....PP 21 مشاورت مکمل کر لی گئی اور اس حوالے سے جلد ھی فیصلہ کا اعلان متوقع ھے اور فیز ٹو میں این اے 59...PP 22....PP23 کی مشاورت مکمل کرکے اعلان کیا جائے گا ۔۔۔یاد رھے سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے ذمہ داران اور پاکستان راہ حق پارٹی کے ذمہ داران سے حمایت کے حوالے سے تمام جماعتوں کے امیدوار ان نے حمایت کی درخواست کی تھی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سیاسی کمیٹی نے عاملہ اور شوری کی مشاورت کے بعد کرنا تھا۔اس سلسلہ میں عاملہ و شوری نے مشاورت مکمل کر لی تاھم ۔حتمی فیصلے کا اعلان چند دنوں میں امیدواروں کو بلا کر دیا جائے گا .
کوئی تبصرے نہیں