چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری،جنوال ٹاؤن میں شاندار کارنر میٹنگ

 


پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری  جنوال ٹاؤن پنوال روڈ پر بڑی انتخابی کانر میٹنگ  بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

*پی ٹی آئی کے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر  بھٹی کی بھی انتخابی مہم میں شاندار کور اپ


چکوال(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری  جنوال ٹاؤن پنوال روڈ پر شاندار کارنر میٹنگ ۔جنوال ٹاؤن کی عوام نے چوھدری ایاز امیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس موقع پر ملک مزمل جنوال ٹاؤن کے گھر میں بڑی کارنر میٹنگ کی گئی۔جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 علی ناصر بھٹی،یوسف بٹ،راجہ نور محمد،خان نواب گجر،ملک شفقت،شاید اقبال، گلفام اختر،ڈاکٹر عبدلحمید اعوان،حاجی افضل گجر،ثقلین بشیر،راجہ نور محمد،ملک مزمل وغیرہ شریک تھے۔اسی موقع پر چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال،معروف قانون دان ملک زعفران زلفی،چوھدری داؤد سرور چکرال،تنوریر مغل،چوھدری سجاد بھگوال،شہزادہ جبرائیل حامد خان عرف رونی ،قاضی جاوید اختر بھگوال اور نوجوان صحافی قمرعباس موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.