ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کا مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات پر فوری نوٹس

 


چکوال (میڈیا سیل)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کا مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات پر فوری نوٹس، ڈی پی او چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود از خود موقع واردات پر پہنچے اور جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوآ سرکل ابراہیم وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر وقوعہ کی بابت فوراً مقدمہ کا اندراج کیا گیا۔موقع واردات پر آئی ٹی,پی ایف ایس اے ٹیموں کے ذریعے تمام تر شواہد اور فنگرپرنٹ اٹھائے گئے ہیں، نیز تمام تر ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی ایس پی چوآ سرکل نے ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سمیت چھاپہ مار ٹیم تشکیل ڈی اور علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر مقدمات کا فوری اندراج جاری ہے۔علاقہ بھر کا سرچ آپریشن جاری ہے اور تمام تر ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں نیز جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائیگا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.