سنی علماء کونسل اور پاکستان راہ حق پارٹی چکوال نے میجر طاھر اقبال، چوھدری حیدر سلطان اورملک تنویر اسلم سیتھی کی حمایت کا اعلان

 


سنی علماء کونسل ضلع چکوال اور پاکستان راہ حق پارٹی ضلع چکوال نے NA58پر میجر طاھر اقبال۔۔۔۔PP20پر چوھدری حیدر سلطان۔۔۔۔PP21پر ملک تنویر اسلم سیتھی کی حمایت کا اعلان کردیا

 ھمارا مطالبہ عقیدہ ختمِ نبوت کا تحفظ ناموسِ صحابہؓ و اہلبیتؓ  کے لیے موثر قانون سازی اور اھلسنت کے حقوق کا تحفظ ھے ۔۔۔۔یہ الیکشن جماعتوں کا الیکشن نھی بلکہ پاکستان کی بقا اور استحکام کا الیکشن ھے 

 قاری اسد عرفان 

 مولانا محمد فیاض فاروقی


ھم نے پہلے بھی مولانا معاویہ اعظم صاحب کے ساتھ ملکر قانون سازی کی موقع ملا تو ناموس صحابہ واھلبیت کے حوالے سے بھرپور قانون سازی کریں گے

 ملک تنویر اسلم سیتھی


ختمِ نبوت اور صحابہؓ و اہلبیتؓ کا تحفظ ھمارا ایمان ھے اس پہ بھی محنت کریں گے اور پہلے سے بڑھ آپکی خدمت بھی کریں 

 چوھدری حیدر سلطان 

آج کی حمایت نے ھمیں یقین دلا دیا کہ ان شاءاللہ فتح یقینی ھے کیونکہ آپ لوگ جسکے ساتھ بھی کھڑے ھوتے ھیں پورے اخلاص اور قوت کے ساتھ کھڑے ھوتے ھیں

 میجر طاھر اقبال 


چکوال ( میڈیا سیل) سنی علماء کونسل ضلع چکوال اور پاکستان راہ حق پارٹی ضلع چکوال نے مرکز اھلسنت والجماعت چکوال شہر میں ایک بہت بڑا انتخابی جلسہ کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ NA58میجر طاھر اقبال مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم سیتھی مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوھدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔۔۔


 این اے 59پر پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار حافظ ابوبکر صدیق کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا۔اس موقع  پر ضلعی  سیاسی کمیٹی کے سربراہ اور ضلعی صدر قاری اسد عرفان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد فیاض فاروقی نے ضلع بھر سے آئے ھوئے عاملہ و شوریٰ اراکین، تحصیلوں اور یونٹوں کے زمہ داران وکارکنان کے سامنے ضلع میں سیاسی پالیسی کا اعلان کر دیا ۔۔۔۔۔

اس موقع پر قائدِ چکوال قاری اسد عرفان نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ الحمدللہ ھم ایک جماعت ھیں ھمارے پاس تمام جماعتوں کے امیدوار حمایت کی درخواست لے کر آئے ھم نے تین ماہ قبل ھی 6 رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی تھی اور حتمی فیصلے کے لیے عاملہ و شوری اور تحصیلوں اور یونٹوں کے زمہ داران سے طویل مشاورت کے بعد دو دن مسلسل سیاسی کمیٹی کے اجلاسوں کے بعد آج سیاسی حمایت کا اعلان کیا اور ھم نے حمایت ملک میں ناموسِ صحابہؓ و اہلبیتؓ کے تحفظ کے موثر قانون سازی اور پاکستان کی سالمیت کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ھے ۔۔۔۔اس موقع PP 21 کے امیدوار ملک تنویر اسلم سیتھی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پہلے بھی ھم مولانا معاویہ اعظم کے ساتھ مل کر قانون سازی کی اور ان شاءاللہ موقع ملا تو بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر PP20 کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوت اور صحابہؓ و اہلبیتؓ کا تحفظ ھمارا ایمان ھے ھم پہلے طرح منتخب ھونے کے بعد بھرپور آپکی خدمت کریں گے جبکہ NA58 کے امیدوار میجر طاھر اقبال نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج کی حمایت کے بعد ھمیں یقین ھو گیا کہ ان شاءاللہ فتح ھماری ھے کیونکہ آپ لوگ جسکا بھی ساتھ دیتے ھیں پورے اخلاص اور قوت کے ساتھ دیتے ھیں اسمبلی پہنچ کر ھم ناموسِ صحابہؓ و اہلبیتؓ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ چوھدری سجاد چکوال بار کے صدر چوہدری زبیر ایڈووکیٹ انجمن تاجران چھپڑ بازار کے جنرل سیکرٹری راجہ انجم ۔۔۔سبزی منڈی کے صدر ظفر سجاول اور ملک اصغر ڈی او نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر معروف کالم نگار اور سماجی شخصیت کیپٹن ر حاجی غلام شبیر منہاس مولانا نوید حیدری معروف تاجر راھنما خواجہ حسیب الرحمان چوھدری جابر شدیال چوھدری قمر شدیال نمبر دار فیصل ملک اصغر ڈی او پروفیسر ثاقب جمیل راجہ طارق مفتی عمر وقاص قاری عامر شھزاد مولانا معظم قاری محمود عثمان چکرال چوھدری حامد یاسر عرفات بھگوال،تنویر احمد کرسال ،ناظم ایم ایس او مولانا ذکوان ،سلطان چتال،حافظ بابر عباس،مولانا طاھر عباس ،حافظ امتیاز منوال حافظ ارشد منوال زرداد دھیدوال عرفان ڈلوال مولانا عبد الماجد دوالمیال  ڈاکٹر عزیر دوالمیال مولانا شیر زمان راجہ نجابت کوٹ راجہ چوھدری ضمیر ڈھاب چوھدری راشد ربال ملک شوکت ڈھاب مولانا خالد ڈھاب نمبردار آصف نمبردار حامد مقصود کہوٹ ،چوھدری عمر دیوالیاں ملک ریاض زاھد جیھٹل فیضان جیھٹل مولانا عبداللہ سہگل آباد حاجی مقبول اشتیاق حسین ڈھوک بیر رضوان سرکال تیمور سرکال چوھدری عبدالعزیز ملک غلام محمد ملک غلام عباس ملک اصغر ڈی او یاسر عرفات چوھدری عبدالجبار بھگوال ،عبدالحفیظ چک نورنگ ،مولانا عبدالحفیظ  ،صدیق چتال اظہر فاروق تارڑ چتال طاھر چوھان خواجہ جمال جمی خواجہ بلال ارشد نوید چوہدری ضیاء اکرم افضل گوندل تجمل شاہ چوھدری تنویر کہوٹ محمد خان  حاجی مظہر اقبال اٹھوال نمبردار محمد حسین اٹھوال محمد عاشق محمدقاری عامر شھزاد فاروقی اٹھوال قربان حسین اٹھوال ناصر اٹھوال اشرف، حامد حسین مظہر، تصور حسین، مصور حسین، علی حیدر، ظہیر عباس، فیصل شہزاد بھٹی اور ماسٹر اعجاز حسین صاحب سنی علماء کونسل ضلع تلہ گنگ کے صدر قاری نذیر احمد مفتی توقیر احمد جنزل سیکرٹری سنی علماء کونسل ضلع تلہ گنگ نیاز احمد امیدوار NA59حافظ ابو بکر صدیق خواجہ عبد الصبور کے علاؤہ ضلع بھر سے سنی علماء کونسل چکوال کے ذمہ داران وکارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی آخر میں شرکاء کا اکرام بھی کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.