راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی ٹیم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا دورہ

چکوال ( پریس ریلیز)راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(ادارہ امراض قلب راولپنڈی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر مظفرہ صدیقہ کی سربراہی میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کی ایک ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کا دورہ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ڈاکٹر انجم قدیر اور اے ایم ایس ڈاکٹر شیخ رفتار نے کارڈیالوجسٹ ٹیم کو ویلکم کیا بعد ازاں ایمرجنسی وارڈ اور سی سی یو وارڈز کا وزٹ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے انہیں بتایا گیا. ڈاکٹر مظفرہ صدیقہ نے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر کو چکوال سے ریفر ہونے والے اینجو گرافی اور اینجو پلاسٹی کے مریضوں کے بارے میں آر آئی سی اور ڈی ایچ کیو کے درمیان رابطے کے لیے وٹس ایپ گروپ بنانے پر اتفاق کیا تا کہ چکوال سے ریفر ہونے والے مریضوں کی مکمل تفصیلات گروپ میں شئیر کی جا سکیں اور مریض کو بلاتعطل آر آئی سی میں علاج کی سہولیات میسر ہو سکیں، کیونکہ کارڈیک پیشنٹ کو چکوال سے راولپنڈی ریفر کرنے کے لیے خصوصی انتظامات درکار ہوتے ہیں جن میں کسی قسم کی کوتاہی کا رسک نہیں لیا جا سکتا، سماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نیازی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ڈاکٹر انجم قدیر کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.