گھگھ یونین کونسل تھنیل کمال سے پی ٹی آئی کا صفایا۔۔ تمام برادریوں کی مسلم لیگ ن میں شمو لیت!!

کارنر میٹنگ سے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال اور ضلعی صدر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے وابسطہ لوگ عمران کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں ۔ نواز شریف ہی اس ملک کے لئے امید کی کرن اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ میٹنگ میں صوبیدار شیر، صوبیدار محمد تاج، چوہدری سجاد، محمد یعقوب کہوٹ، خالد محمود، عظمت میکن، ماسٹر قربان، ماسٹر خالد محمود، محمد امیر، چوہدری طاہر اور سابقہ کونسلر محمد یوسف نے پی ٹی آئی کو الوداع کہتے ہوئے اپنی برادریوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ میٹنگ میں راجہ محمد ظہور اور راجہ محمد شریف بھی موجود تھے۔گھگ میں مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.