کلرکہار: میانی اڈہ پر جنت شنواری ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا


کلرکہار(عثمان اعوان) تجارت مرکز میانی اڈہ پر جنت شنواری ہوٹل کا شاندار افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں علاقہ ونہار سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ملک محمود اعوان منارہ، ملک حسن پدھراڑ، ملک محمد ممتاز اعوان میانی، ملک۔تصویر حسین وسنال، ڈاکٹر اشرف ملک، ملک عثمان اعوان رنسیال، ملک اسرار چلہ وسنال، ملک طارق اعوان پہاڑ خان، ملک عامر میانی سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنت شنواری ہوٹل ڈاکٹر ارشد ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ ونہار کی عوام کو ذائقہ مند اور صحت مند کھانے مناسب ریٹ کیساتھ میسر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.