چوآسیدن شاہ!پانچویں نسل کیساتھ ملکر شہید بھٹو کی سالگرہ منانا باعث اعزاز ہے۔حاجی ملک یوسف
"بھٹو ازم سیاست نہیں نظریہ کا نام"
بھٹوازم سے وفاداری خون میں شامل،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حقیقی کارکن کی عزت افزائی کی،پراڈو اورراڈؤ مارکہ ٹریڈ اس پارٹی میں زیادہ دیر نہیں رہتے
ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے بانی ممبر کا دبنگ خطاب،سابق سیکرٹری عابد حسین،ملک عبدالوحید،ملک سعید،سید ذوالفقار شاہ سمیت متعدد کی تقریب میں شرکت
چوآسیدن شاہ(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان کے بعد اگر ملک کو کوئی حقیقی رہنماء میسر آیا تو وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے غریب عوام کو نہ صرف شعور دیا بلکہ انہیں جینے کا ڈھنگ بھی سکھایا یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی سے گزشتہ نصف صدی سے وابستہ بزرگ سیاسی ومذہبی رہنماء حاجی ملک محمد یوسف نے یہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی،اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا اور ان کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا،حاجی ملک محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آج اپنی پانچویں نسل سے بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کٹوا کر یہ اعلان کررہا ہوں کہ ہم کل بھی بھٹو والے تھے اور آج بھی بھٹو والے ہیں ،وقتی طور پر پارٹی سے فوائد حاصل کرنا ہمارا طرہ امتیاز نہیں ہم پارٹی کے بنیادی ورکر ہیں اور وفاداری ہمارے خون میں شامل ہے،پارٹی قیادت آج بھی ورکر کو وہی مقام دیتی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دیا یہاں کئی پراڈواورراڈو مافیا آئے اور چلے گئے لیکن ہم پیپلز پارٹی والے تھے ہیں اور رہیں گے تقریب میں سیکرٹری ریٹائرڈ عابد حسین،ملک عبدالوحید،سید ذوالفقار شاہ،ملک سعید،برہان غنی راجہ اور حاجی ظفر اقبال ساغر نے بھی شرکت کی حاجی ملک محمد یوسف کے پڑپوتوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا
کوئی تبصرے نہیں