عمران قیصر عباس کی قیادت میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم کا اغاز کر رہے ہیں،اعجازالحق


چکوال(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی چکوال کے رہنما اور حلقہ پی پی 20 سے نامزد امیدوار محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ اگلے چند روز میں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری عمران قیصر عباس کی قیادت میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم کا اغاز کر رہے ہیں اور چکوال سمیت گرد نواح اور حلقے کے تمام دیہاتوں میں ان شاء اللہ کارنرز میٹنگز کےلیے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ محمد اعجاز الحق نے مزید بتایا کہ چکوال شہر میں بھون روڈ پر مرکزی الیکشن آفس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی اپنے انتخابی نشان بلے باز سے محبت کرنے والوں سے ووٹ کی بھرپور درخواست کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.