سہگل آباد میں کم سن بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری نوٹس اور مقدمہ درج

 


چکوال(ترجمان چکوال پولیس)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن سید خرم علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا تھانہ ڈوہمن کے علاقہ سہگل آباد میں کم سن بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری نوٹس اور مقدمہ درج

ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل، ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن ہمراہ نفری کے فوراََ کم سن گمشدہ بچی کے لواحقین کے گھر پہنچے اور انکی دادرسی کرتے ہوئے تمام تر معلومات حاصل کیں اور نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی پی او چکوال کی خصوصی ہدایت پر علاقہ کا سرچ آپریشن اور ناکہ بندیاں کی گئی جس دوران کھیتوں میں سے اغوا شدہ بچی کی نعش برآمد۔ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اغوا ہونے والی کمسن بچی کی نعش ملنے کی جگہ پر خود پہنچ گئے بچی کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیمز بھی بغرض شواہدات موقع پر بلوا لی گئیں۔ڈی پی او چکوال کی نگرانی میں جائے واردات سے پی ایف ایس اے کی ٹیم تمام شواھد اکٹھے کر رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا.ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، تمام تر تکنیکی وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اور نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائیگا.آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر فوری نوٹس لیکر خود موقع پر موجود ہوں اور تمام شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، ڈی پی او.علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے تاکہ ملزم کو راہ فرار نہ مل سکے جبکہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں بہت جلد نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائیگا ڈی پی او چکوال۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.