جامع مسجد اصحاب صفہؓ محلہ نشاط کالونی میں اہم اجلاس،مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان

 


جامع مسجد اصحاب صفہؓ محلہ نشاط کالونی میں ایک بھرپور اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت قاری محمد زاہد توحیدی نے کی۔جس میں بھرپور تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر (ر) محمد طاہر اقبال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے شرکت کی۔ قاری محمد زاہد توحیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ کئی سالوں سے امیدوار برائے قومی اسمبلی میجر(ر) محمد طاہر اقبال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اس دفعہ بھی ہم الیکشن 2024ء میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء سے میجر(ر) محمد طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ہم منتخب ہونے کے بعد اس محلے کے درینہ مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ملک عبدالرشید، چوہدری شکیل اور عابد منہاس بھی شریک تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.