ووٹرز تک رسائی کے لیے اس وقت سب سے بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے، عمران قیصر

 


چکوال(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی ضلع چکوال کے صدر اور حلقہ این اے 58 چکوال سے امیدوار چوہدری عمران قیصر عباس نے کہا ہے کہ چکوال شہر سمیت کے گردنواح میں مخلتف سیاسی جماعتوں کے اور آزاد امیدواران انتخابی مہم پر لاکھوں روپے خرچ کرکے اور شہر کی تمام سٹرکوں اور واپڈا کے پولوں پر پینا فلیکس لگانے میں وسائل کا غیر ضروری استعمال کر رہے ہیں اور اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے گامزن ہے۔ حالانکہ ضرورت اس امر کی تھی کہ جس قدر عوام اور شہریوں اور غریب افراد کو ضلع چکوال میں مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے یہ انتخابی سرگرمیوں اور بڑے بڑے ویگو ڈالے اور گاڑیوں پر پراڈوز پر کیے جانے والا خرچہ ان غریب عوام پر کرتے اور پھر ان سے ووٹ مانگتے تو کیا خوب ہوتا۔لیکن ان کو غریب عوام کا کوٸی خیال نہیں ہے۔ چوہدری عمران قیصر عباس نے اپنے اس عزم کو ایک بار پھر دہرایا کہ ووٹرز تک رسائی کے لیے اس وقت سب سے بڑا ذریعہ سوشل میڈیا ہے جس کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے اور کیا جاتا رہے گا۔ چوہدری عمران قیصر عباس نے این اے 58 چکوال کے ووٹرز سے درخواست کی کہ وہ آٹھ فروری کو انتخابی نشان بلے باز پر اپنی مہر لگا کر ان کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.