کلرکہار:عوام کی قوت خرید کو دیکھتے ہوئے پولٹری ریٹس کا تعین کرنا ہوگا، ملک حسیب اعوان

کلرکہار(عثمان اعوان) مہمند فارم ہاؤس سیتھی میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی، چکوال اور سرگودھا سے پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد اور پریس کلب کلرکہار کے اراکین نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد میزبان تقریب ملک حسیب اعوان سیتھی نے مختصر الفاظ میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پولٹری کے کاروبار کو درپیش مسائل کا ذکر کیا، انہوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہمیں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹس کا تعین کرنا ہوگا، تقریب سے بی ایف اے کے چیئرمین نوید انعام، راولپنڈی پولٹری آڑھت کے صدر ملک غضنفر حسین،میاں عامر لاہور و دیگر نےکلرکہار:عوام کی قوت خرید کو دیکھتے ہوئے پولٹری ریٹس کا تعین کرنا ہوگا، پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے کی تقریب سے ملک حسیب اعوان کا خطاب


کلرکہار(عثمان اعوان) مہمند فارم ہاؤس سیتھی میں ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی، چکوال اور سرگودھا سے پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد اور پریس کلب کلرکہار کے اراکین نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد میزبان تقریب ملک حسیب اعوان سیتھی نے مختصر الفاظ میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پولٹری کے کاروبار کو درپیش مسائل کا ذکر کیا، انہوں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہمیں عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹس کا تعین کرنا ہوگا، تقریب سے بی ایف اے کے چیئرمین نوید انعام، راولپنڈی پولٹری آڑھت کے صدر ملک غضنفر حسین،میاں عامر لاہور و دیگر نے خطاب کیا، تقریب کے دیگر شرکاء میں چیرمین زاہد عباسی، جنرل سیکرٹری قاضی زاہد اعوان، راجہ زبیر، حاجی اصغر، راجہ خضر، حاجی اقبال، چوہدری سبور، ملک ندیم، ، نعیم عباس، راجہ مشرف، راجہ فرحی، شاہد عباسی، حسن بلوچ، قاضی حارث، چوہدری فیصل، قاضی زاہد، عمر عباسی، راجہ طالب، عمران شاہ(کلرکہار)، قاضی حسین، ملک یاسر اعوان، ملک ظفر دندی، راجہ نعیم، نمبردار محمد حسین، قاضی اعجاز، انجم، منشی رمضان، نعمان اعجاز، آڑھتی غلام رسول، ملک مدثر، ملک طارق رنسیال، حاجی اکرم میانی فہیم نیازی، ملک صابر تلہ گنگ، ملک مبشر مبشری، شاہد عباسی تلہ گنگ جبکہ صدر پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر، رابطہ سیکرٹری ملک اسرار چلہ، سیکرٹری فنانس راجہ قمر عباس اور ملک دلدار حسین وسنال و دیگر نے شرکت کی، تقریب کے انتظامات ملک عبدالحسیب اعوان، حافظ عرفان، ایم عباس مغل چکوال، ملک مدثر تلہ گنگ و دیگر نے کئے تھے، اس سے قبل جب مہمان خصوصی نوید انعام فارم ہاؤس پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.