میجر(ر) طاہر اقبال ایمان دار ، نیک اور پارسا آدمی ہیں، ہم سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں،ٹھیکیدار محمد اکرم

چکوال ( ساجد بلوچ) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وارڈ 16 کے سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیدوار برائے حلقہ این اے 58 میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کے جلسہ سے خطاب میں تقریر کے چند ٹکڑوں کو ایڈیٹ کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کے ایمان پر انگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، کچھ لوگوں کے پاس ماسوائے اب پروپیگنڈہ کے کوئی ایجنڈہ نہیں اور انہیں اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ٹرولنگ کرنے والے عناصر بے نقاب ہوئے ہیں، عوام ان سے آٹھ فروری کو حساب لیں گے، سیاست میں مثبت تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن مذہبی کارڈ کا استعمال اور ایسے کلپ وائرل کرنا کسی سیاسی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔ ہم ایسی گھناؤنی سوچ کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.