ضلع چکوال میں انتخابی غیر یقینی کی فضا برقرار
1
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ضلع چکوال میں انتخابی غیر یقینی کی فضا برقرار ،سیاسی سرگرمیوں میں تیزی نہ آسکی۔ عام انتخابات کے انعقاد میں اب صرف ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے لیکن ابھی تک سیاسی سرگرمیوں اور رابطے جمود کا شکار ہیں اور سیاسی جماعتوں کی کوئی قابل ذکر سیاسی سرگرمیاں نظر نہیں آرہی۔ اس کی ایک بڑی وجہ تو مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان نہ ہونا ہے باقی رہی سہی کسر شدید سردی اور عام انتخابات میں تاخیر کی افواہوں نے نکال دی ہے۔ ضلع چکوال میں ابھی انتخابی ماحول کے آثار دور دور تک نظر نہیں آرہے۔ تحریک انصاف کے متوقع امیدواروں نے ابھی سیاسی ماحول میں گرمی پیدا ہی کی تھی کہ کاغذات مسترد اور بحالی کے عمل نے صورتحال کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے متوقع امیدوار ٹکٹوں کے اعلان کے منتظر ہیں تاکہ صورتحال واضح ہونے کے بعد وہ اپنی رابطہ مہم شروع کر سکیں۔
کوئی تبصرے نہیں