محلہ عیدگاہ چکوال میں (ن) لیگی امیدواران میجر (ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر کے حق میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

سابق جنرل کونسلر خالد بٹ کی زیرِ قیادت سید تجمل شاہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں اہلیانِ محلہ کی بڑی تعداد میں شرکت،(ن) لیگ کی بھرپور حمایت کا اعلان


چکوال (عبدالغفار پارس) سابق جنرل کونسلر و نوجوان راہنما مسلم لیگ (ن) چکوال خالد بٹ کے زیرِ اہتمام مسلم لیگ (ن) کے امیدواران حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال اور پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر علی خان کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں محلہ عیدگاہ چکوال میں بھرپور کارنر میٹنگ،معروف شخصیت سید تجمل شاہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں (ن) لیگی کارکنان اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جن میں راجہ مسعود،محمد بلال،خرم مغل،عدیل مغل،تیمور مغل،شیخ شہزاد،شیخ ابراہیم،ملک خالد،ملک ظفر،ندیم نجمی،عرفان مغل،محمد اسحاق،محمد اعجاز،راجہ اسلم،راجہ عرفان،ملک شوکت،محمود اختر،شیخ عامر،تصور مغل،ظہیر بابر،باسط بٹ،خرم بٹ،سجاد شاہ،زین بٹ،ارشد محبوب،تصور عباس،کمیل شاہ،محمد طیب،حسن مجتبیٰ بٹ اور دیگر معززین شامل تھے،اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرینگے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.