نامعلوم چور ویٹرنری ہسپتال کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان کے اڑے
ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال میں چوروں کو کھلی چھٹی آئے روز چوری کی واردتیں نامعلوم چور ویٹرنری ہسپتال کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان کے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھڈیال میں چوروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی گزشتہ روز نامعلوم چور ویٹرنری ہسپتال کے تالے توڑ کر ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی آلات اور دیگر سامان چرا کر فرار ہوگئے اور جاتے جاتے ہوئے تالے بھی ساتھ لے گئے آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا ریا ہے اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال سے فوری طور پر چوروں کے گروہ کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں