سابق کونسلر جاوید ڈار نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

 

ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) یونین کونسل جند اعوان میں تحریک انصاف کو ایک بڑا دھچکا،سابق کونسلر جاوید ڈار نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سینئر نائب صدر چکوال راجہ حسنات احمد ڈہوڈہ اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر کی خصوصی کاوشوں سے سابق جنرل کونسلر جاوید ڈار نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر جاوید ڈار نےکہا کہ آمدہ الیکشن میں ایک فعال کردار ادا کریں گے اور میجر طاہر اقبال، چوہدری سلطان حیدر علی خان پر مشتمل پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.