ڈی ایچ کیو، ہسپتال روڈ تا بھون چوک تک کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

چکوال(سمندر خان سے) تحصیل چوک تا بھون چوک تک گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی بھرمار، سڑک کے اطراف غیرقانونی پارکنگ نے اندرون شہر ٹریفک کا بےہنگھم رش آئے روز بڑھتا جارہاہے، سڑک کے اطراف گاڑیوں اور رکشوں کی غیرقانونی پارکنگ نے روڈ کو مزید تنگ کررکھا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے روڈ کراس کرنا جان جوکھوں کا کام بن گیا ہے، ڈی ایچ کیو، ہسپتال روڈ تا بھون چوک تک کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، باب چکوال کے سامنے رکشہ سٹینڈز نے پیدل چلنے والوں کا جینا محال کررکھا ہے، بھگوالیہ مارکیٹ سے ملحقہ گلی کے سامنے غیرقانونی رکشہ سٹینڈ و گاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ سے گلی میں داخلہ ناممکن بن گیا ہے، جبکہ اس دوران ڈیوٹی پر معمور کوئی ٹریفک پولیس اہلکار یہاں مستقل موجود نہیں رہتا جو ٹریفک کی روانی کو بحال رکھے، اکا دکا اہکار اگر نظر آبھی جائے تو وہ اپنے ہی کسی شکار کی تلاش میں تاک لگائے کھڑا ہوگا، دیگر ٹریفک پولیس عملہ اکثر اوقات تھانہ سٹی چکوال کے سامنے تحصیل چوک پر بےمقصد کھڑا نظر آئے گا، دن کے اوقات کار اگر یہی عملہ رش والے پوائنٹس پر تعینات رہے تو آئے روز بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے۔ عوامی حلقوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر جواد انور سے مطالبہ ہے کہ تحصیل چوک تا بھون چوک سڑک کے اطراف گاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ کو ختم کیا جائے، باب چکوال اور بھگوالیہ مارکیٹ سے ملحقہ غیرقانونی رکشہ سٹینڈز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، رش والے پوائنٹس خصوصا دی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے سامنے مستقل بنیادوں پر ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے تاکہ اندرون شہر ٹریفک مسائل کو کم کیا جاسکے اور ٹریفک کی روانی بحال رہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.