صدر پریس کلب کلرکہار کی نگران وزیر اعلی کو دورہ کلرکہار کی دعوت

 


کلرکہار(عثمان اعوان) تحصیل پریس کلب کلرکہار کے صدر محمد عثمان اعوان نے نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کو کلرکہار کے دورہ کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلی سیکریٹریٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب میں نگران وزیر اعلی پنجاب سیدن محسن نقوی کو صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان نے تحصیل کے چند چیدہ چیدہ مسائل سے آگاہی دی ساتھ ہی ان کو کلرکہار آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد کلرکہار کا دورہ کروں گا اور وہاں کے مسائل کے حل میں پوری توانائی صرف کی جائے گی، جس پر صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.