چوہدری اظہر محمود چکرال کا ڈھڈیال کا انتخابی دورہ
چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے چیف کوارڈینیٹر قائد چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال نے جمعرات کے روز قصبہ ڈھڈیال کا انتخابی دورہ کیا اور مقامی رہنماء ایاز امیر گروپ چوہدری وضاحت علی خان کے ہمراہ مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ایاز امیر کے لئے حمایت حاصل کی معروف شصیات اور سرکردہ برادریوں کے رہنماؤں پی ٹی آئی میں شمولیت اور ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کیا جس سے ڈھڈیال مرکز میں چوہدری ایاز امیر کی کامیابی یقینی ہو گئی اس موقع پرچیف کوارڈینیٹر انتخابی مہم چوہدری ایاز امیر ،چوہدری اظہر محمود چکرال نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 58 میں چوہدری ایاز امیر کو بھر پور عوامی پزیرائی مل رہی ہے اول جوک درجوک پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر ریے ہیں8 فروری کو ایاز امیر پہلے کی طرح سب سے زیادہ ووٹ لے کر ایم این اے منتخب ہونگے۔
کوئی تبصرے نہیں