سرتاج عزیز کی وفات سے پاکستان محب وطن اور ذہین سیاسی راہنماءسے محروم ہو گیا،راجہ مجاہدافسر


 چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)چیئرمین تحریک تکمیل پاکستان ضلع چکوال و ممتاز سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسرڈنڈوت نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز کی وفات سے پاکستان محب وطن اور ذہین سیاسی راہنماءسے محروم ہو گیا جو ملک پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہا کہ مرحوم سرتاج عزیز منجھے ہوئے سیاست دان ،ممتاز ماہر معاشیات تھے جنہوں نے 1952ءسے 1971ءتک سول بیورو کریسی میں خدمات سرانجام دیں راجہ مجاہد افسر بیتی ہوئی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اُن کا کہنا تھا کہ میں نے بحیثیت چیئرمین مجید نظامی ٹرسٹ ضلع چکوال مرحوم سرتاج عزیز کو کئی پروگراموں میں مدعو کیا اور میر ی دعوت پر چکوال تشریف لائے جہاں اُن کی گراں قدر خدمات پر تعریفی اسناد اور شیلڈ سے بھی نوازا گیا جس کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں مرحوم سرتاج عزیز کے ساتھ راجہ مجاہد افسر اپنے صاحبزادے راجہ ہاشم اور چیئرمین مجید نظامی ٹرسٹ جنرل ریٹائر عبدالقیوم بھی موجود ہیں انھوں نے مرحوم سرتاج عزیز کی کامل مغفرت کی دعاکی اور لواحقین سے دلی تعزیت اور صبرو جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.