چوہدری ساجد محمود گوندل کو ڈی ایس پی 8 ایس پی یو راولپنڈی تعینات کردیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی )ایس ڈی پی او صدر سرکل چکوال چوہدری ساجد محمود گوندل کو ڈی ایس پی 8 ایس پی یو راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔جہاں وہ آئندہ ایک دو روز میں باضابطہ چارج سنبھال لیں گے۔ڈی ایس پی چوہدری ساجد محمود گوندل 16 فروری 2023 کو صدر سرکل چکوال کا چارج لیا۔ان کی تقریباً 11 ماہ کی تعیناتی کے دوران ان کی زیر نگرانی ان کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جن میں منشیات فروشوں خصوصاً فم کسر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن،بدکاری کے اڈوں اور جامعہ المصطفی کیس میں ملوث دو ملزمان کی انتہائی برق رفتاری سے گرفتاری قابل ذکر ہیں۔دوران تعیناتی انہوں نے جس طرح ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد سے خصوصی تعاون اور داد رسی کی اسے چکوال کے تمام حلقوں میں خصوصی طور پر سراہا جارہا ہے۔چوہدری ساجد محمود گوندل کے اعزاز الوداعی دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور چکوال میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.