عوام 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،طاہر اقبال

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی )یونین کونسل چک ملوک کے قصبہ چکرال میں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چک ملوک چوہدری سلیم مغل،نمبردار ناصر تارڑ اور عاشق کہوٹ کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آ کر عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔کارنر میٹنگ میں تارڑ، کہوٹ، مغل، ملک سمیت دیگر تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر تمام شرکاء نےاس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران چکرال سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.