تحریک خدام اہلسنت نے حلقہ این اے 59 تلہ گنگ میں آزاد امیدوار سردار شہروز خان ٹمن کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) تحریک خدام اہلسنت نے حلقہ این اے 59 تلہ گنگ میں آزاد امیدوار سردار شہروز خان ٹمن کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلہ میں سردار شہروز خان ٹمن نے گزشتہ روز مرکز خدام مدنی جامع مسجد چکوال میں امیر مرکزیہ حضرت مولانا قاضی محمد ظہورالحسین اظہر صاحب سے ملاقات کی جس میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر تحریک نے ڈاکٹر شہروز خان ٹمن کی حمایت کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ حلقہ این اے 59 میں تحریک خدام کے کارکنان آپ کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست امیر خان ٹمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں