کلرکہار کے قریب موٹروے پر کار اور ڈمپر میں تصادم سے 5 افراد زخمی


کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار کے قریب موٹروے پر کار اور ڈمپر میں شدید تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کلرکہار کے قریب موٹروے پر اسلام آباد سے بھیرہ جانے والی کار تیز رفتاری سے بے قابو ہوکر آگے جانے والے ڈمپر کے نیچے چلی گئی، جس جے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 شدید زخمی خواتین کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیس آیا, فیملی اسلام آباد سے اپنے آبائی گاوں بھیرہ جا رہی تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.