علاقہ ونہار کے مرکز بوچھال میں مسلم لیگ ن کا بڑا جلسہ عام، جس میں علاقہ بھر سے 3 ہزار کے قریب ن لیگی کارکنان کی شرکت

جلسہ سے سردار غلام عباس خان، ملک تنویر اسلم سیتھی سمیت مسلم لیگ ن کے چیدہ چیدہ کارکنان نے خطابات بھی کئے

کلرکہار(عثمان اعوان) مسلم لیگ ن کی جانب سے علاقہ ونہار میں بڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس سے امیدوار این اے 59 سردار غلام عباس خان اور امیدوار برائے ایم پی اے ملک تنویر اسلم و دیگر نے خطاب کیا تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے امیدوار حلقہ این اے 59 سردار غلام عباس خان نے بوچھال کلاں کے مقام پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے اپنے پوری زندگی سیاست میں کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا، بڑے اقتدار دیکھے اور ہر بار میں نے پوری کوشش کی کہ جو بھی فیصلہ ہو وہ درست ہو اور منصفانہ ہو، آج علاقہ ونہار میں اتنا بڑا اجتماع ایک تاریخی ہے،ماضی میں میاں نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ جو حالات گزرے ان میں ہمارے بچوں کے منہ میں وہ زبان ڈالی گئی جو درست نہیں ہے، لیکن میں ایک ہی بات کہوں گا کہ ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑنا، ہم نے ایک نظریے  اور سوچ کے ساتھ وقت گزارنا ہے اور ہماری کامیابی ہمارا اخلاق ہوگا، آج کا اجتماع اس بات کی کل گواہی دے کہ 8 فروری کو ہم میاں نواز شریف کے سامنے شرمندہ نہ ہوں،  میں ان بچوں سے کہوں گا کہ ہماری جنگ اخلاقیات سے لڑیں، ایک بات کا یقین ہے کہ اگر ہم رہ گئے تو ہماری محنت میں ہی کچھ کمی ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم گروپس میں نہیں بھائیوں کی طرح اور دوستوں کی طرح ہیں، بہت لمبے عرصے بعد الیکشن کیلئے ونہار میں آیا ہوں، میرا یہاں سے پرانا رشتہ ہے، میری ترجیح یہ ہوگی کی ہمارے ہونہار بچے جو ڈگریاں لئے بیٹھے ہیں اور بیرون ممالک جا رہے ہیں ان کو یہاں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں ، نعروں کا اب وقت نہیں نعرے کامیابی کے بعد لگائیں، اس منزل کیلئے محنت کریں، جلسہ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری 20 سالہ سیاست دیکھ لیں، ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا، بڑے بڑے تعمیراتی و عوامی منصوبے پورے کئے جن سے لاکھوں لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی درخواست ہے کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگائیں، جلسہ سے ملک ممتاز میانی، حاجی عبدالغفار منارہ، ڈاکٹر ملک ارشد، ملک آزاد لاپھی، ملک سرور لاپھی، ملک اشرف بھلیال، بیرسٹر ملک حسن سردار، سابق چیئرمین ملک ناصر منیر جھامرہ، ملک لال وسنال، ملک اظہر ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.