کلرکہار: بھرپور روڈ پر کار کی رکشہ کو ٹکر،خاتون جاںبحق 2 افراد زخمی

 


کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار بھرپور روڈ پر تیز رفتار کار کی رکشہ کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شام کے وقت بھرپور روڈ پر تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ میں سوار ایک خاتون اور 2 مرد زخمی ہوگئے، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کیا مگر خاتون ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، باقی 2 زخمیوں کو ڈاکٹرز نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.