ضلع چکوال/تلہ گنگ میں 2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں کیلئے پولنگ سکیم تیار،927 پولنگ سٹیشن قائم ہونگے


این اے 58 میں 588267 ووٹرز جبکہ این اے 59 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 598634 ہے،جن میں مرد اور خواتین ووٹرز شامل ہیں،ووٹرز کی کل تعداد 1186901 ہے


چکوال (عبدالغفار پارس) الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات کیلئے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پولنگ کیلئے ابتدائی ڈھانچہ تشکیل دیدیا ہے،جس کے مطابق حلقہ این اے 58 ضلع چکوال کے 297758 مرد اور 290509 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 459 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،جن میں 132 مردانہ،132 زنانہ اور 195 مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں اسی طرح حلقہ این اے 59 ضلع تلہ گنگ کے 305048 مرد ووٹرز اور 293586 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 468 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 123 مردانہ،123 زنانہ اور 222 مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں،اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال کے 139512 مرد اور 137074 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 79 مردانہ،79 زنانہ اور 62 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،پی پی 21 کے 160663 مرد اور 155953 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 60 مردانہ،60 زنانہ اور 123 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،پی پی 22 کے 143835 مرد اور 140038 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 66 مردانہ،66 زنانہ اور 84 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پی پی 23 کے 158796 مرد اور 151030 رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کیلئے 50 مردانہ،50 زنانہ اور 148 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 کے ٹوٹل 588267 رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے مجموعی طور پر 459،حلقہ این اے 59 کے ٹوٹل 598634 ووٹرز کیلئے 468 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 کے ٹوٹل 276586 ووٹرز کیلئے 220،پی پی 21 کے ٹوٹل 316616 ووٹرز کیلئے 243،پی پی 22 کے ٹوٹل 283873 ووٹرز کیلئے 216 اور پی پی 23 کے ٹوٹل 309826 ووٹرز کیلئے 248 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،ضلع چکوال و تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 927 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 927 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.