بھون میں 2 مسلح گروپوں میں تصادم،1 شخص قتل, 4 افراد زخمی ہوگئے، ڈی پی او کا نوٹس
کلرکہار(عثمان اعوان) تھانہ کلر کہار کے قصبہ بھون میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں 2 مسلح گرپوں میں لڑائی سے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمود کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق قصبہ بھون میں 2 متحارب گرپوں کے درمیان خونریز مسلح تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں سابق چئیرمین چوہدری محمود قتل ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کی نفری جائےواردات پر پہنچ گئی، جبکہ ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اور ایس ڈی پی او ساجد محمود گوندل موقع پر پہنچ گئے، اس جھگڑے میں زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے زخمیوں اور نعش کو DHQ ہسپتال چکوال پہنچا دیا، دوسری جانب ایس ڈی پی چکوال ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا دی گئی جس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں