ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے ریسکیو 1122 چکوال کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

 


 ریسکیو 1122 چکوال کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سال 2023 میں بوچھال کلاں اور ملہال مغلاں میں ریسکیو 1122 کی پوائنٹس تشکیل دیے گئے


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے لیے ڈرپ اینڈ شپ کی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو سہولت فراہم کرنا تھا


چکوال: گذشته سال153302 کالز موصول ہوئیں جن میں 16537 ایمرجنسی کالز، بوگس کالز کی تعداد41210، جبکہ 8813 انفارمیشن کالز ہیں. ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چکوال نے ریسکیو اسٹیشن چکوال پر منعقدہ میٹنگ کے دوران سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا .ایمرجنسیز کی تفصیلات کے مطابق 3270 ٹریفک حادثات، 10291 میڈیکل ایمر جنسیز، 205 آگ لگنے، 324 کرائم کے واقعات ہوئے کرائم ایمر جنسیز میں لڑائی جھگڑے کے 133، گولی لگنے کے 88 واقعات رونما ہوئے، 25 کیسز زہریلی چیز نگلنے جبکہ 69 ایمرجنسیز جس میں خودکشی کی کوشش کی گئیں جبکہ دیگر 9 کرائم کیرز شامل ہیں ڈیل کیں ان ایمر جنسیز میں 24 افراد موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے، 10 ڈوبنے کی ایمرجنسیز جن میں 10 افراد جانبحق ہوئے. عمارتیں منہدم ہونے کی کوئی ایمرجنسی نہیں تھی، اونچائی سے گرنے کی 665 ایمرجنسیز اور ان کے علاوہ مختلف نوعیت کی 1769 ایمرجنسیز پر ریسکیو 1122 چکوال سے ریسپانس کیا مختلف نوعیت کی 1769 ایمرجنسیز میں 152 جانوروں پرندوں کو ریسکیو کیا گیا، 49 کرنٹ لگنے 18 سانپ ڈسنے، 524 ڈیلیوری کیسز، 10 گہرے کنویں سے ریسکیو کرنے کے واقعات بھی شامل ہیں اس طرح جنوری تا دسمبر 2023 تک ٹوٹل 16537 ایمرجنسیز ریکارڈ ہوئیں جن میں سے 11 میجر ایمرجنسیز نوٹ ہوئیں۔ ان حادثات میں 17707 افراد متاثر ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان نے بتایا کہ ایمرجنسی پر پہنچنے کا اوسط ٹائم 6 منٹ 57 سیکنڈ رہا 2023 میں ٹوٹل 3270 روڈ ٹریفک حادثات میں ٹوٹل 3685 متاثرین میں سے 2985 مرد اور 700 خواتین کو ریسکیو کیا گیا ان میں 1964 ڈرائیورز، 1297 مسافر اور 424 پیدل چلنے والے شامل تھے، 2858 موٹر سائیکل، 377 کاریں، 56 ٹرک ، 231 رکشے، 17 بسیں، 233 وین 46 ٹریکٹر ٹرالی اور اس کے علاوہ 120 دوسری گاڑیاں ان حادثات میں متاثر ہوئیں . 1636 حادثات اوور سپیڈ جبکہ 1399 لا پرواہی کی وجہ سے پیش آئے ، سب سے زیادہ 922 افراد جن کی عمر 31 سے 40 سال ہے حادثات کا شکار ہوئے، 205 فائر ایمر جنسیز میں 13 شخص زخمی ہوئے جبکہ، 54 شارٹ سرکٹ، 18 گیس لیکیج، 01 سلینڈر فائر ، 31 لا پرواہی ، 25 جنگل میں آگ لگئی ، 23 موم بتی کی وجہ سے، 31 لا پرواہی اور 41 دیگر وجوہات سے آگ لگی ، 34 کمرشل علاقہ جات میں جبکہ 68 رہائشی علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں 179 ملین کا سامان جل گیا جبکہ بروقت کاروائی کی وجہ سے 1413 ملین کا سامان محفوظ کیا گیا۔ گذشتہ سال پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے 2504 مریضوں کو بہتر علاج کے لئے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 2025 جدید سہولیات کی کمی کے باعث منتقل کیے گئے سال 2022 میں شروع ہونے والی موٹر بائیک ریسکیو سروس کے ذریعے 3900 ایمر جنسیز پر اوسطا 2 منٹ 15 سیکنڈز کے رسپانس ٹائم میں 880 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی، ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کمیونٹی سروسز کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو محافظ سروس اور ٹرینگ سیشنز کے ذریعے عوام میں حادثات سے بچاؤ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کا شعور بیدار کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ضلع بھر میں یونین کو نسلر کی سطح کمیونٹی ایمر جنسی رسپانس ٹیمز کو ریفریشر CADRE کورسز کرائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ابتدائی طبی امداد کی تربیت مہیا کرنے کے لیے PLSP پروگرام اور ریسکیو کیڈٹ کارپس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی دی جا رہی ہے RCC اپلیکیشن میں اب تک 5314 رضا کاروں نے رجسٹریشن مکمل کی ہے جبکہ PLSP کے ذریعے 2538 افراد کو ٹریننگ کرائی جا چکی ہے ڈاکٹر عتیق احمد خان نے کہا کہ تمام ریسکیورز مبارک باد کے مستحق ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مخلوق خدا کی مدد کرتے ہیں ریسکیورز کے ذمہ خدمت خلق کا کام ہے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دینا ہر ریسکیور کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں مزید بہتر انداز اور نئے جذبے کے تحت سروس کو چلا ئیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.