کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو کتنا ریونیو ملا؟ تفصیلات جار*

 


اسلام آباد: ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں قومی خزانے کو ملنے والے ریونیو کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی مد میں 65 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے، الیکشن کمیشن کو صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگیوں کی مد میں 40 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار روپے موصول ہوئے۔

قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی مد میں الیکشن کمیشن کو 24 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزارروپے موصول ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لئے 30 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کیلئے 20 ہزار فیس مقرر ہے، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی مد میں ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کاغذات نامزدگی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.