علاقہ کہون مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور آمدہ الیکشن میں یہاں سے مسلم لیگ ن فاتح ٹھہرے گی،ملک تنویر اسلم اعوان

 


ڈھول کی تھاپ گولوں کی گھن گرج میں تاریخی قصبہ دوالمیال سے "شیر"کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 

انتخابی مہم کا آغاز وعدوں سے نہیں عملی کام سے کررہا ہوں،گزشتہ 20سال ہماری عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،کاغذی تبدیلی سے رکنے والا ترقیاتی سفر اسی رفتار سے شروع کریں گے۔سابق صوبائی وزیر 


ملک تنویر اسلم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کے ترقیاتی ویژن سے متاثر ہوکر سگھرال برادری اور قصبہ دوالمیال کے دوستوں کے ہمراہ ان کے شانہ بشانہ چلنے کا اعلان کرتے ہوئے ازحد خوشی محسوس کررہا ہوں،دامے درمے سخنے انتخابی مہم چلائیں گے۔ملک ابرار حسین

ملک امداد حسین سگھرال اور ملک صدا حسین سگھرال کی جانب سے منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کرگئی،معروف روحانی شخصیت سید عابد حسین شاہ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک نذیر نیازی،مسلم لیگی رہنماء وسابق امیدوار چیئرمین ملک مظہر حسین بنگلہ،سابق کونسلر ملک دل شیراز سمیت سیاسی رہنماؤں کی بھرپور شرکت 

سابق کونسلر ملک شفیق کٹھہ دوالمیال،سابق کونسلرنمبردار ملک امیر حسین مگھال،سابق کونسلر ملک فاروق احمدڈھوڈر دوالمیال،سیدعاشق شاہ ڈیری سیداں،ملک عامر بلوچ دوالمیال،ملک عابد مائن اونردوالمیال،ملک عمر اعوان دوالمیال سمیت متعدد افراد نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

قصبہ دوالمیال اور علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد والہانہ جوش وجذبہ کیساتھ پنڈال میں پہنچی،قبل ازیں ملک تنویر اسلم کا دوالمیال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں نے سماں باندھ دیا،حاجی ظفر ساغرنےاسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے

 چوآسیدن شاہ(ڈھڈیال نیوزخصوصی رپورٹ)حلقہ پی پی 21میں انتخابی گہما گہمی کا آغاز علاقہ کہون کے تاریخی قصبہ دوالمیال سے ہوگیا،مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی،ڈویژنل سنیئر نائب صدر وسابق صوبائی وزیر ملک تنویراسلم سیتھی کا ملک امداد حسین سگھرال،ملک صداحسین سگھرال اور پروفیسر ملک ابرار حسین سگھرال کی جانب سے سرزمین دوالمیال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کرکے تاریخ رقم کردی گئی،گولوں کی گھن گرج اور ڈھول کی تھاپ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ملک تنویر اسلم سیتھی کو کارنر میٹنگ کے پنڈال جوکہ بھرپور جلسہ کی شکل اختیار کرگئی تھی لایا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے نہ صرف ہمارا سماجی کلچر تباہ کردیا بلکہ حقیقی ترقی کے حامل اداروں کو بھی اپاہج کردیا آج ملک جس مشکل صورتحال سے دوبار ہے اس کی تمام تر ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا ممبر اور پھر وزیر بننا آسان نہیں بلکہ کانٹوں کی سیج ہے اور میں نے ہمیشہ خود احتسابی کے فلسفہ کو اپنا کر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا میری گزشتہ 20سالہ کاکردگی کا یہ ثبوت ہے کہ گزشتہ الیکشن میں راولپنڈی ڈویژن میں اللہ نے مجھے کامیابی سے نوازا آج ملک کو میاں نواز شریف کی ضرورت ہے ہم ترقی کا عمل وہیں سے شروع کریں گے جہاں 2018 میں روکا گیا تھا ملک تنویر اسلم نے ملک امداد حسین سگھرال کی جانب سے فقید المثال استقبال پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کہون کو ملک ابرار حسین کی صورت میں ایک ترقی پسندانہ سوچ کا حامل نوجوان رہنماء ملا ہے مجھے امید ہے کہ ملک نذیر نیازی،ملک مظہر حسین اور دیگر سنیئر سیاستدان اس کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے مفید مشوروں سے نوازیں گےقبل ازیں ملک ابرار حسین نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارا علاقہ جو کسی دور میں انتہائی پسماندہ تھا لیکن ملک تنویر اسلم کے کئی میگا پروجیکٹس کی بدولت ہمیں متعدد منصوبہ جات ملے جس کودیکھتے ہوئے ہم نے بھی برادری اور قصبہ دوالمیال کے دوستوں کے ہمراہ ان کے قافلہ میں شمولیت کا فیصلہ کیااور اس پر حقیقی خوشی بھی محسوس کررہا ہوں ہم ملک تنویر اسلم سیتھی کے شانہ بشانہ الیکشن مہم بھی چلائیں گے اور کامیابی کے بعد علاقائی ترقی میں بھی ان کا ساتھ دیں گے،جلسہ سے میزبان ملک امدادحسین سگھرال،سابق ممبر ضلع کونسل ملک نذیر نیازی،سابق امیدوار چیئرمین ملک مظہر حسین،سید عابد حسین شاہ،سابق کونسلر ملک دل شیرازاور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر ملک شفیق کٹھہ،سابق کونسلر نمبردار ملک امیر حسین،سابق کونسلر ملک فاروق ڈھوڈر،سید عاشق شاہ ڈیری سیداں،ملک عامر بلوچ دوالمیال،ٹھیکیدار ملک عابد حسین،ملک عمر اعوان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے اور ملک تنویر اسلم سیتھی کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا،معروف صحافی حاجی ظفر اقبال ساغر نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ شرکاء کی تواضع کشمیری چائے اورانواع اقسام کی مٹھائی سے کی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.