معروف شخصیت چوہدری زمرد لطیفال نجی دورہ پر برمنگھم پہنچ گئے




چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ ڈھڈیال نیوز)معروف شخصیت چوہدری زمرد لطیفال نجی دورہ پر برمنگھم پہنچ گئے جہاں پر چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال نے چکوالینز کی بڑی تعداد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ چوہدری اظہر محمود چکرال نے چوہدری زمرد لطیفال کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں چوہدری عارف اقبال، ملک فتح خان، سبط الحسن گیلانی،رزاق پڑھال،ملک عجائب کھودے،میاں فرخ مونا، چوہدری رافع ڈورے،آصف اقبال کوٹ اقبال،مرزا خالد کوٹ اقبال،غلام مرتضیٰ نمبردار کھودے، علی نجفی سرپاک،اکاؤٹنٹ عتیق چک خوشی، نمبردار سرفراز، ارشد کہوٹ اوڈھروال، خواجہ شہزاد محلہ خواجگان اور دیگر چکوالینز نے شرکت کی۔چوہدری زمرد لطیفال نے چوہدری اظہر چکرال کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چکوال کے حلقہ این اے58میں چوہدری ایاز امیر کا انتخابی میدان میں اترنا خوش آئند ہے اور وہ ایاز امیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے58میں چوہدری ایاز امیر کو بھرپور اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔ چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال نے میجر طاہر اقبال اور سردار غلام عباس کے درمیان معاملات طے پا جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کام گزشتہ کئی سالوں سے دونوں رہنماؤں کی پارٹی قیادت نہ کر سکی وہ چوہدری ایاز امیر نے کر دکھایا۔ چوہدری ایاز امیر کے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے ساتھ ہی میجر(ر) طاہر اقبال،سردار غلام عباس خان کے پاس پہنچے اور مل کر چلنے کا عہد کیا۔ ایاز امیر کی مقبولیت سے خائف ہو کردونوں رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.