کلرکہار: تھانہ کلرکہار کے گاؤں گاہی میں تلخ کلامی پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا
گاہی میں بچوں کے جھگڑے میں 35 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بتایا یہ گیا ہے کہ بچوں کے جھگڑے کے بعد 35سالہ راجہ ضیافت نامی شخص بچوں کی لڑائی کے بعد مخالف کے گھر شکوہ کرنے گیا تھا، جس پر وہاں تلخ کلامی ہوگئی اور اس کو فائر کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کی نعش ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردی گئی جہاں سے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو روانہ کردی جائے گی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
کوئی تبصرے نہیں