مدارس میں علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ کا اہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر بدر الزمان

 


مدرسہ عشق مدینہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، مہتمم مدرسہ قاری محمد بصیر ضیا

چکوال ( ساجد بلوچ ) پہلی قرآن کانفرنس مدرسہ عشق مدینہ محمد علی ٹاؤن چکوال میں منعقد ہوئی، قرآن کانفرنس کا اہتمام قاری محمد بصیر ضیاء نے کیا، قرآن کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر بدر الزمان قادری تھے، قرآن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، قرآن کانفرنس میں علمائے کرام، طلباء، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ے نمائندگان، زیر تعلیم طلباء کے والدین کے علاوہ زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، قرآن کانفرنس میں مدرسہ ہذا کے طلباء نے نعت خوانی، انگلش اور اردو میں تقاریر کر کے شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھلائے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری محمد ظفر الحق اقبال نے سر انجام دیے، مہتمم مدرسہ قاری محمد بصیر ضیا نے مدرسہ ہذا میں فراہم کی جانے والی دینی خدمات کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ مدرسہ نے مختصر وقت میں طلباء کو قرآن کی تعلیم دی اور مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی اور اخلاق پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس پر شرکاء نے مدرسہ کی کارکردگی کو سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم دین پروفیسر بدر الزمان قادری نے کہا کہ آج ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن پاک کی تعلیمات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے، مدرسہ ہذا بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت احسن انداز میں کر رہا ہے جس پر قاری محمد بصیر ضیاء مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہ چکوال کے عوام کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ جنہیں قاری محمد بصیر ضیا جیسے اساتذہ کی رہنمائی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ مدارس میں علوم دینیہ کے ساتھ ساتھ علوم عصریہ کا بھی اہتمام ہونا ضروری ہے تاکہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء معاشرے کے لیے مفید ثابت ہو سکیں، قرآن کانفرنس سے مولانا اصغر ضیاء ، ڈاکٹر محمد تنویر اور سینیئر صحافی محمد ریاض انجم نے بھی خطاب کیا، آخر میں ممتاز عالم دین مولانا عبدالحلیم نقشبندی نے پیر سید ریاض الحسن شاہ مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی، مہمان خصوصی نے تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں  شیلڈز بھی تقسیم کیں، قرآن کانفرنس میں علامہ ظہیر احمد نعیمی، خالد چشتی، قاری عاشق حسین، باقر جمالی، ممتاز خان نیازی ، سابق کونسلر ملک محمد یوسف اور صحافی ساجد بلوچ نے بھی شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.