جس دن ہم نے یہ کر لیا اس دن ان بحرانوں سے بھی نکل جائیں گے،ایاز امیر


ہم ملک میں صرف نظام مصطفٰی اور تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت چاہتے ہیں، قاری اسد عرفان

چکوال ( خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی جنوال ٹاون میں منہاس ہاوس آمد ہوئی جہاں کیپٹن ریٹائرڈ غلام شبیر منہاس کی رہائش گاہ پر سنی علماء کونسل چکوال کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر کیپٹن ریٹائرڈ غلام شبیر منہاس نے چوہدری ایاز امیر اور ان کے وفد کو اپنی رہائش گاہ پہ خوش آمدید کہا۔ 

صدر سنی علماء کونسل چکوال قاری اسد عرفان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی گلی یا نالی کا ذاتی مطالبہ اور مفاد نہیں۔ ہم ملک میں صرف نظام مصطفٰے اور صحابہ کرام و اہل بیت عظام کی ناموس کا موثر قانون چاہتے ہیں اور اسی عظیم کاز کیلئے ہم چار دہایئوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ چوہدری ایاز امیر سے ہمارے روابط رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک متنازعہ لٹریچر، مقدسات کی توہین، غیر ضروری جلوس اور بے جا لاوڈ سپیکرز کا استعمال بند اور خلاف ورزی پہ موثر قانون سازی نہیں ہو جاتی اس وقت یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔چوہدری ایاز امیر نے اس موقعہ پہ سنی علماء کونسل چکوال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مثبت سرگرمیوں کا سراہا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن امور کی نشاندہی آپ حضرات نے فرمائی یے ان پہ اگر ہم قابو پا لیں تو ملک کے تمام مسائل کا خاتمہ ہو جائے گا۔ میں آپکو اس ضمن میں اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ 

اس اجلاس کے بعد طے پایا کہ ابھی چونکہ مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطے کر رکھے ہیں اور ان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ سب سے ملنے کے بعد سنی علماء کونسل چکوال کی سیاسی امور کی چھ رکنی کمیٹی صورتحال کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس موقعہ پہ سنی علماء کونسل کی ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین کے علاوہ پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر فیاض فاروقی، انجمن تاجران کے خواجہ حسیب اور صاحب جان، قاری نوید اوڈھروال ، سماجی کارکن یاسر معاویہ بھگوال، پنجاب بنک کے ریلیشنز منیجر راشد منہاس، ملک قاسم ایڈووکیٹ، راجہ نذیر تترال، ملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ، تنویر مغل، خالق فقیر، نعمان جیلانی، محمد شاہ نوروال، چوہدری سلطان پنوال، چوہدری حامد، گل تاسب، بزرگ رہنما محمد شریف، محمد عمیر، تصور حسین اور تحصیل پریس کلب کے صدر قمر عباس بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.