ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے،میجر(ر)طاہراقبال

 



چکوال(میڈیا سیل)مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن (M.Y.O) چکوال کے زیرِ انتظام ایک پروقار کارنر میٹنگ کا انعقاد محلہ جہانگیر ٹاؤن وارڈ نمبر 32 میں سٹی صدر ایم وائی او چکوال محمد شکیل بھٹی کی رہائشگاہ پر کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر (ر) طاہر اقبال ملک تھے،معزز مہمانان کو ایم وائی او کے نوجوان ریلی کی شکل میں پنڈال تک لائے اور شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سابق وفاقی وزیر،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 چکوال پاکستان مسلم لیگ (ن) میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا کہنا تھا کہ ہم اس شاندار پروگرام کے انعقاد پر محمد شکیل بھٹی اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہ بڑی محنت اور لگن سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم وائی او کو متحرک کر رہے ہیں،ملکی ترقی میں نوجوانوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے،آپ تمام نوجوانوں کی رہنمائی کیلیئے ہم دونوں بھائی ہمہ وقت حاضر ہیں،آپ ہماری جماعت کا ہراول دستہ ہیں۔نوجوان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں،عمران خان نے نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف دھکیلا،پی ٹی آئی فارن ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے نوجوان نسل میں سے ہماری معاشرتی اور اسلامی اقدار کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی لیکن اللّٰہ پاک نے انکے اس پلان کو ناکام بنایا،انشااللہ آنیوالا وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے،نوجوان گلی محلوں میں پھیل جائیں اور قائدِ پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھرپہنچائیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی کے سفر پر گامزن کیا ہے،تعمیر و ترقی کا جو سفر 2018 میں زبردستی آر ٹی ایس بٹھا کر روک دیا گیا تھا وہ جلد انشااللہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں دوبارہ شروع ہو گا۔اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن ایم وائی او شیخ محمد محبوب،سٹی صدر ایم وائی او چکوال محمد شکیل بھٹی،ضلعی نائب صدر ایم وائی او چکوال شیخ محمد علی گلزار اور سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چکوال شیخ محمد حنیف،سابق جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی چکوال خالد بٹ،سابق امیدوار جنرل کونسلر وارڈ 29 سید طارق شاہ،سابق امیدوار جنرل کونسلر وارڈ 32 ملک حبدار اعوان،خواجہ زاہد ربال،انچارج پبلک سیکرٹریٹ ملک محمد اقبال،معروف قانون دان چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ لنگاہ،سینیئر نائب صدر ایم وائی او سٹی چکوال سرور مغل،باوا شکیل قریشی،انچارج میڈیا سیل پبلک سیکرٹریٹ چوہدری زوہیب اشرف مسوال بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.