ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت

 


چکوال  (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب کا انعقاد مسیحی برادری کے کرسمس تہوار کے سلسلہ میں  ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مسیحی ملازمین کے لئے کیا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انجم قدیر ، ڈاکٹر شیخ رفتار حسین اور ڈاکٹر  عمران جدون کے ہمراہ کیک کاٹا اور تقریب میں شریک ہسپتال کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارک باد دی ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین کو کرسمس تہوار کی خوشی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے  رقوم بھی دیں ۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین  نے تقریب  کے انعقاد اور رقوم کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.