سردار غلام عباس خان کی این اے 58 کے قریبی ساتھیوں سے مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت

ڈھڈیال(نامہ نگارخصوصی ) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سردار غلام عباس خان نے حلقہ این اے 58 کے قریبی ساتھیوں سے مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت شروع کر دی۔ اس سلسلہ میں پہلا اجلاس گزشتہ روز بلکسر سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا جس میں ضلع چکوال کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر اظہار خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار غلام عباس خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلوں کے بارے میں اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ پارٹی جو فیصلہ کرے گی اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ اجلاس میں تجاویز بھی دی گئیں۔سرکردہ شخصیات کو بتایا گیا کہ مشاورت کا عمل جاری رہے گا اور مرحلہ وار تمام یونین کونسل کی سرکردہ شخصیات سے مشاورت اور انہیں پارٹی فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.